ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی تہنیتی پیغام میں ایرانی امید نیشنل کشتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ
"گریکو رومن کشتی ٹیم کی کامیابی ساری ایرانی قوم کےلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چمپئین شب ہمارے عزیز جوانوں کی قابلیت اور عزم کا اظہار ہے اور ان مقابلوں میں کامیابی کشتی کے میدان میں ہمارے ایرانی جوانوں کی کوششوں کی بدولت ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی انڈر 23 گریکو رومن ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچوں اور اسٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
انڈر 23 گریکو رومن کشتی کےمقابلوں کا اسپین میں پیر (17اکتوبر) سے آغاز کیا گیا ہے اور گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔
ایرانی کشتی کی ٹیم نے ان مقابلوں میں تین گولڈ میڈل جیتے۔ پویا دادمرز نے 55 کلوگرام، ایمان محمدی نے 63 کلوگرام اور سید دانیال سہرابی نے 67 کلوگرام کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیے جبکہ امیر عبدی نے 72 کلوگرام، علی اکبر یوسفی نے 130کلوگرام اور علی عابدی درزی نے97 کلوگرام کے مقابلوں میں کانسی کے تمغے جیت لیے۔
آپ کا تبصرہ